انتخابات کے وقت پر انعقاد سے جمہوری نظام مضبوط ہوگا ‘راشدہ یعقوب شیخ

منگل 8 مئی 2018 15:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2018ء) سابقپارلیمانی سیکرٹری برائے ویمن ڈویلپمنٹ راشدہ یعقوب شیخ نے کہا ہے کہ انتخابات کے وقت پر انعقاد سے جمہوری نظام مضبوط ہوگا ، جمہوریت کی مضبوطی سے ہی عوام کے مسائل حل ہوں گے ،میں نے جومنصوبے شروع کئے عوام کو اس کے بہترین نتائج ملے ہیں۔

(جاری ہے)

ایک بیان میںانہوں نے کہاکہ جھنگ کی تعمیر و ترقی کے خواب کو حقیقت کا رنگ دینے کی کوشش کی ، دن رات کام کرکے یہاں کے مسائل حل کئے ، انہوں نے کہاکہ اب عوام باشعور ہوچکے ہیں وہ اسی کو ووٹ دیتے ہیں جو ان کے مسائل حل کرتا ہے ،صرف وعدے کرنے والوں کو عوام ووٹ نہیں دیں گے ، عوام کی ترقی اور خوشحالی کے لئے ہر قدم اٹھانے کو تیار ہوں،سیاست کا مقصد دراصل عوام کی ترقی ہے ، فلاح انسانیت سے ہی میری زندگی کا مقصد ہے ۔