ایل ڈی اے کے 12پلاٹ16 کروڑ93لاکھ روپے میں نیلام

منگل 8 مئی 2018 15:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2018ء) مختلف رہائشی سکیموں میں واقع لاہور ڈویلپمنٹ اتھار ٹی کے 12کمر شل پلاٹ مجموعی طور پر16کروڑ93لاکھ روپے میں نیلام کر دئیے گئے -سب سے زیادہ بولی ایل بلاک سبزہ زار میں واقع اڑھائی مرلے رقبے کے پلاٹ نمبر 1014کے لئے دی گئی-اس کی بولی کی ابتدائی قیمت 20لاکھ روپے فی مرلہ رکھی گئی تھی جبکہ یہ27لاکھ 25ہزار روپے فی مرلہ کے حساب سے مجموعی طور پر67 لاکھ79ہزار روپے میں نیلام ہوا۔

(جاری ہے)

ایل ڈی اے کی مختلف ہائوسنگ سکیموں میںواقع کمر شل و رہائشی پلاٹوںکا نیلام عام گزشتہ روز ایل ڈی اے کمیونٹی سنٹر 239-A نیو مسلم ٹائون نزد ایوبیہ مارکیٹ میں منعقد ہو ا جس کی نگرانی ایل ڈی اے کی آکشن کمیٹی کے ارکان ڈ ائریکٹرز لینڈ ڈویلپمنٹمعظم رشید ‘ ڈائریکٹرز اسٹیٹ مینجمنٹ محمد نعمان خان‘ خرم یعقوب ‘ عثمان غنی اور شہباز الحق گھرکی‘ اور دیگر متعلقہ افسران نے کی۔ نیلام عام کے دوران بولی میں حصہ لینے کے خواہشمند32حضرات نے زر ضمانت جمع کروائی-نیلامی شروع ہونے سے پہلے نیلام عام کی شرائط پڑھ کر سنائی گئیں-نیلامی میں شہریوں نے جوش و خروش سے حصہ لیا ا ور ایک دوسرے سے بڑھ چڑھ کر بولی دی۔

متعلقہ عنوان :