سفارتخانے القدس منتقل کرنا عالمی قوانین کی صریحاًخلاف ورزی ہے،فلسطینی صدر

امید ہے دنیا کے باقی ممالک امریکا،گوئٹے مالااورپیراگوئے کے نقش قدم پر نہیںچلیں گے،گفتگو

منگل 8 مئی 2018 15:10

کراکس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2018ء) فلسطینی صدر محمود عباس نے کہاہے کہ دنیا بھر کے دیگر تمام ممالک امریکا، پیراگوائے اور گوئٹے مالا کے نقش قدم پر نہیں چلیں گے اورنہ ہی اپناسفارتخانہ بیت المقدس منتقل کرنے کا اعلان کریں گے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وینزویلا کے دورے پر آئے ہوئے محمود عباس نے مزید کہا کہ امید ہے کہ اس براعظم (جنوبی امریکا) کے بعض ممالک اپنے سفارت خانے بیت المقدس منتقل نہیں کریں گے کیوں کہ یہ بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے۔

متعلقہ عنوان :