مرکزی چیف آرگنائزر پاکستان ویلفیئر پارٹی اشتیاق انجم سلہریا کا دورہ مظفرآباد

مظفرآباد پریس کلب کے نو منتخب صدر سلیم پروانہ ،سیکرٹری جنرل منظور سلہریا کو مبارکباد

منگل 8 مئی 2018 15:10

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2018ء) پاکستان ویلفیئر پارٹی کے مرکزی چیف آرگنائزر اشتیاق انجم سلہریا کا دورہ مظفرآباد ،مظفرآباد پریس کلب کے نو منتخب صدر سلیم پروانہ ،سیکرٹری جنرل منظور سلہریا کو ان کے دفتر جا کر مبارکباد پیش کی، اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی عوام مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کیلئے دنیا بھر میں اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہے، مقبوضہ وادی میں بھارتی افواج کے ظلم کو پوری دنیا میں بے نقاب کر نے کیلئے پاکستان ویلفیئر پارٹی ملک بھر میں احتجاج مظاہرے کرے گی، اشتیاق انجم سلہریا نے مظفرآباد میں روزنامہ جرات کے آفس کا بھی دورہ کیا، انہوں نے مظفرآباد پریس کلب کے صدر سلیم اختر پروانہ کی صحافتی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔