سوات فٹ بال ٹیم نے اپنے اعزاز کاکامیابی سے دفاع کرتے ہوئے انڈر23 ریجنل گیمز کافٹ بال ٹائٹل اپنے نا م کرلیا

منگل مئی 15:20

ایبٹ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 مئی2018ء) سوات کی فٹ بال ٹیم نے اپنے اعزاز کاکامیابی سے ددفاع کرتے ہوئے انڈر23 رییجنل گیمز کافٹ بال ٹائٹل اپنے نا م کرلیا۔ پشاورسپورٹس کمپلیکس کے فٹبال گراونڈ میں کھیلئے گئے فائنل میچ میںسوات نے ہزارہ کوصفر کے مقابلے میں تین گول سے شکست دی ۔

(جاری ہے)

پہلے ہاف کے اختتام پرسوات کوشاہ زیب کے گول کے زذریعے برتری حاصل تھی جسے سوات کے کھلاڑیوںنے اپنے عمدہ کھیل کی بدولت مزید مستحکم کیااورآخری پندرہ منٹس میں عباس اورعرفان کے لگاتاردوگولوں کی بدولت مقابلہ 3-0 سے جیت لیا۔

قابل ازیں سیمی فائن میچوں میں ہزارہ نے پشاورکواورسوات نے بنوں کوپیلنٹی ککس کی بنیاد رپشکست سے دوچارکیا۔مقابلوں کے اختتام پرڈائریکٹٹرجنرل سپورٹس جنید خان اورصوبائی صدرسید ظاہرعلی شاہ نے جیتنے والی ٹیموں میں نعامات تقسیم کئے۔

متعلقہ عنوان :