پشاورنے بنوں کوپیلنٹی سٹروک پر دوکے مقابلے میں تین گول سے شکست دیکرانڈر23انٹرریجنل ہاکی مقابلے جیت لیے

منگل مئی 15:20

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 مئی2018ء) پشاورنے ایک دلچپ اورکانٹے دارمقابلے کے بعد بنوں کوپیلنٹی سٹروک پر دوکے مقابلے میں تین گول سے شکست دیکرانڈر23انٹرریجنل ہاکی مقابلے جیت لیے۔ پشاورکے لالہ ایوب ہاکی سٹیڈیم میں منگل کے روزپشاوراوربنوںکی ہاکی ٹیموں کے مابین فائنل میچ کھیلاگیاجس میں دونوں ٹیموں نے عمدہ کھیل پیش کیالیکن مقررہ وقت کے دوران دونوں ٹیمیں ملنے والے اہم مواقعوں سے فائدہ نہ اٹھاسکے۔

میچ کافیصلہ بعدازاں پیلنٹی سٹروکس پرہواجس میں پشاورنے دوکے مقابلے میں تین گولوںسے بنو ں کوزیر کیااورٹائٹل اپنے نام کیا۔قبل ازایں کھیلے گئے سیمی فائنل میچوںمیں بنوںنے مردان کوپیلنٹی سٹروکس پرایک کے مقابلے میں دوگولوں سے جبکہ پشاورنے سوات کو صفرکے مقابلے میں چارگولوں سے شکست دی۔

(جاری ہے)

مقابلوں کے اختتام پرڈائریکٹرجنرل سپورٹس جنید خان مہمان خصوصی تھے جنہوںنے ٹیموں میں ٹرافیاں وکیش انعامات تقسیم کئے اورعمدہ کھیل پردونوں ٹیموں کومبارک باد دی ۔

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ ہاکی کی آرگنائزنگ کمیٹی نے پشاورکوجتوانے کے لیے ڈراز میں تبدیلی کی اورپول میں مردان کودوسرے پول حصہ بنادیااورمردان کی جگہ سوات کوپول اے کاحصہ بنایاگیاتھاتاکہ اس کوپول میچوں میں مردان اورہزارہ کاسامنا نہ کرناپڑے

متعلقہ عنوان :