پشاور نے ویٹ لفٹنگ میں انڈر 23ویٹ لفٹنگ چپپیئن کا ٹائٹل حاصل کر لیا

منگل 8 مئی 2018 15:20

ایبٹ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2018ء) پشاور نے ویٹ لفٹنگ میں سونے کے چھ تمغوں کے ساتھ 64پوائنٹس حاصل کر کے انڈر 23ویٹ لفٹنگ چپپیئن کا ٹائٹل حاصل کر لیا مردان ایک سونے دوچاندی اور چار کانسی کے تمغوں کے ساتھ 44پوائنٹس کے ساتھ دوسرے مالاکنڈ ایک سونے تین چاندی اور دو کانسی کے تمغوں کے ساتھ 34پوائنٹس حاصل کر کے تیسرے نمبر پر رہا پشاور کے قیوم سپورٹس کمپلیکس کے ویٹ لفٹنگ ہال میں منعقد ہونے والے ان مقابلوں کی 56کلو گرام کیٹگری میں مالاکنڈ کے بلال احمد نے سونے مردان کے عزت جلال نے چاندی اور ہزارہ کے بہرام خان نے کانسی کا تمغہ جیتا 62کلوگرام میں پشاور کے نعمان گل نے سونے ہزارہ کے ہاشم خان نے چاندی اور مردان کے شہاب خان نے کانسی کا تمغہ جیتنے کی کامیاب سعی کی 69کلوگرام میں میدان پشاور کے آشان کے ہاتھ رہا کوہاٹ کے قاسم دوسرے اور مردان کے ذوالفقار تیسرے نمبر پر رہے جبکہ 67کلوگرام کے مقابلوں میں پشاور کے شہروز خان نے پہلی مالاکنڈ کے اختر زیب اور ثاقب نے بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی اسی طرح 85کی جی میں پشاور کے حارث خان اپنی ٹیم کے لیے سونے کوہاٹ کے ذیشان چاندی اور مردان کے اختر زیب کانسی کا تمغہ جیتنے میں کامیاب رہے 94کلوگرام میں مردان کے جنید نے اپنی ٹیم کے لیے سونے کا واحد تمغہ جیتا مالاکنڈ کے اظہارلحق اور ڈیرہ اسماعیل خان کے شہیر دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہے 105کلوگرام میں پشاور کے عبدالھادی اول مالاکنڈ کے اظہر خان دوئم اور مردان کے احمد علی سوئم قرار پائے جبکہ 105کلوگرام سے ز ائد کی ویٹ کیٹگری میں پشاور کے دانش نے سونے مردان کے عاقب خان نے چاندی اور مالاکنڈ کے مہران نے کانسی کے تمغے جیتے ان مقابلوں کے اختتام پر ڈی جی کے پی کے سپورٹس بورڈ جنید خان نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے

متعلقہ عنوان :