پشاور، انڈر 23گیمز، موئی تھائی مقابلوں میں پشاور نے 5سونے اور ایک چاندی کے تمغے کے ساتھ ٹرافی جیتنے کا اعزاز حاصل کرلیا

منگل مئی 15:20

ایبٹ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 مئی2018ء) پشاور میں جاری انڈر 23گیمز میں پہلی دفعہ شامل کیے جانیوالے موئی تھائی (مارشل آرٹس)مقابلوں میں پشاور نے 5سونے اور ایک چاندی کے تمغے کے ساتھ ٹرافی جیتنے کا اعزاز حاصل کیا مردان نے ایک سونے دو چاندی اور تین کانسی کے تمغوں کے ساتھ دوسری اور بنوں نے دو چاندی اور ایک کانسی کے تمغوں کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی حیات آباد سپورٹس کمپلکس کے باکسنگ ہال میں منعقدہ ان مقابلوں کی منفی 40کلوگرام کیٹگری میں پشاور کے محمد عثمان غنی نے پہلی بنوں کے سلیمان نے دوسری اور مردان کے جواد خان نے تیسری پوزیشن حاصل کی منفی 54کلوگرام کی کیٹگری میں پشاور کے زین العابدین پہلے ، بنوں کے جبران دوسرے اور مردان کے احتشام تیسرے نمبر پر رہے مائنس 64کلو گرام کیٹگری میں پشاور کے امین اللہ نے اول سوات کے عبداللہ نے دوئم اور مردان کے ولید اور ہزارہ کے منیر نے سوئم پوزیشن حاصل کی اسی طرح مائنس 70کلوگرام کیٹگری بھی میدان پشاور کے بصیر شباب کے ہاتھ رہا مردان کے عیسی خان دوسرے اور ڈیرہ اسماعیل خان کے مامون اور ہزارہ کے زکریا تیسرے نمبر پر فائز رہے مائنس 81کے جی میں مردان کے رحیم داد نے اپنی ٹیم کے لیے سونے کا تمغہ جیتا انہوں نے فائنل میں پشاور کے شاہزیب کو شکست دی اور ڈیرہ اسماعیل خان کے جنید قریشی نے کانسی کا تمغہ حاصل کیاان مقابلوں کی اوپن ویٹ کیٹگری کے فائنل میں پشاور کے ایاز خان نے مردان کے ایس ابراہیم کو شکست دیکر پہلی پوزیشن حاصل کی ہزارہ کے شفیع اللہ حکمت نے تیسری پوزیشن حاصل کی مقابلوںکے اختتام پر کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے گئے ۔

۔

متعلقہ عنوان :