سوا ت نے پشاور میں منعقدہ انڈر 23گیمز کے ٹیبل ٹینس مقابلوں میں دفاعی چیمپئن پشاور کو شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کر لیا

منگل مئی 15:20

ایبٹ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 مئی2018ء) سوا ت نے پشاور میں منعقدہ انڈر 23گیمز کے ٹیبل ٹینس مقابلوں میں دفاعی چیمپئن پشاور کو شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کر لیا قیوم سپورٹس کمپلیکس کے ٹیبل ٹینس ہال میں کھیلے جانوالے اس فائنل میچ میں سوات نے پشاور 3-1سے شکست دی پہلے میچ میں سوات کے شاہ خان نے پشاور کے شایان خان کو 3-1کے مارجن سے زیر کیا جبکہ دوسرے میچ میں سوات کے باسط علی نے پشاور کے اویس کو 3-0سے شکست دی تیسرے میچ میں میدان پشاور کے زبیر خواجہ کے ہاتھ رہا جس نے سوات کے ارباز خان کو ایک دلچسپ مقابلے کے بعد 3-2کے سکور سے مات دی مقابلوں کے ریورس سنگل میں سوات کے باسط علی نے پشاور شایان کو باآسانی 3-0سے ہرا کر اپنی ٹیم کو انٹر ریجنل کا چیمپئن بنانے میں اہم کردار ادا کیا ان مقابلوں کے اختتام پر ی جی سپورٹس کے پی کے جنید خان اور ڈایریکٹر آپریشن سپورٹس سید ثقلین شاہ اور ایشیئن سپورٹس رائٹرزایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری امجد عزیز ملک نے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں میڈلز اور نقد انعامات تقسیم کئے اول آنے والی ٹیم کو 50ہزار اور رنر اپ تیم کو 30ہزار کے نقد انعامات دئے گئے

متعلقہ عنوان :