نواز شریف کے خلاف نیب کا ایک اور نوٹس

چئیرمین نیب نے نواز شریف و دیگر کے خلاف منی لانڈرنگ کے ذریعے 4.9ارب ڈالر کی رقم بھارت بھجوانے کا نوٹس لے لیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 8 مئی 2018 15:25

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔08 مئی 2018ء) چیرمین نیب نے سابق وزیراعظم نواز شریف اوردیگرکیخلاف مبینہ طورپر4.9بلین ڈالربھارت بھیجنے کی شکایت کا نوٹس لے لیا۔تفصیلات کے مطابق نواز شریف کے خلاف چئیرمین نیب نے ایک اور نوٹس لے لیا ہے۔نواز شریف اور دیگر کے خلاف 4.9 ڈالر بھارت بجھوانے کی شکایات ہیں۔ چئیرمین نیب نے شکایات کی جانچ پڑتال کا حکم دے دیا۔

4.9ارب ڈالر کی رقم بھجوانے سے بھارتی غیر ملکی زر مبادلہ کے ذخائر بڑھے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی حکومت کے سرکاری خزانے میں 4ارب 9کروڑ ڈالر کی خطیر رقم بھجوائی گئی۔ترجمان نیب کے مطابق منی لانڈرنگ سے رقم بھجوانے سے پاکستان کو شدیدن نقصان اٹھانا پڑا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ بات ورلڈ بینک مائیگریشن اینڈ ریمڈینس بک 2016 میں موجود ہے ۔

(جاری ہے)

رقم بھجوانےسے بھارتی حکومت کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر بڑھےیہ رقم مبینہ طور پر منی لانڈرنگ کے ذریعے بھارت بھجوائی گئی۔نیب اعلامیہ کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس(ر)جاوید اقبال نےمیڈیا رپورٹس پر نوٹس لیا۔یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی شریف خاندان کے خلاف نیب میں مقدمات جاری ہیں۔اور سابق وزیر اعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز نیب میں پیشیوں پر حاضر بھی ہوتے ہیں۔

میڈیا پر یہ خبریں بھی گردش کر رہی ہیں کہ ان مقدمات میں نواز شریف اورا ن کی صاحبزادی کو سزا ہو سکتی ہے۔تاہم اب نواز شریف کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے اور نیب نے نواز شریف کے خلاف ایک اور نوٹس لے لیا ہے۔چیرمین نیب نے نواز شریف اوردیگرکیخلاف مبینہ طورپر4.9بلین ڈالربھارت بھیجنے کی شکایت کا نوٹس لے لیا۔نیب کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اس سے پاکستان کو بہت نقصان پہنچا ہے۔