نیب کا نوازشریف کیخلاف منی لانڈرنگ کی شکایات پرجانچ پڑتال کا حکم

سابق وزیراعظم نوازشریف اوردیگرنےمبینہ طورپر4.9 بلین ڈالررقم بھارت بھیجی،رقم منی لانڈرنگ کے ذریعےبھارت بھجوائی گئی،رقم کی منتقلی سےبھارتی غیرملکی زرمبادلہ کےذخائرمیں اضافہ ہوگیا۔اعلامیہ نیب

sanaullah nagra ثنااللہ ناگرہ منگل مئی 15:35

نیب کا نوازشریف کیخلاف منی لانڈرنگ کی شکایات پرجانچ پڑتال کا حکم
اسلام آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔08 مئی 2018ء) : نیب نے مسلم لیگ ن کے قائداور سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کیخلاف بدعنوانی کی شکایات پرجانچ پڑتال کا حکم دے دیا ہے،،چیئرمین نیب جسٹس رجاوید اقبال نے بھارتی حکومت کے سرکاری خزانہ میں اربوں ڈالررقم بھجوانے کا نوٹس لیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئرمین احتساب بیورو جسٹس(ر)جاوید اقبال نے سابق وزیراعظم نواز شریف کیخلاف بھارت خطیر رقم بھجوانے کا نوٹس لے لیا ہے۔

نیب نے نوازشریف کیخلاف میڈیا رپورٹس پر نوٹس لیا ہے۔ اعلامیہ نیب کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف اور دیگرکیخلاف مبینہ طورپر4.9 بلین ڈالررقم بھارت بھیجنے کی شکایات موصول ہوئی ہیں۔جس پرچیرمین نیب نے نواز شریف اور دیگر کیخلاف جانچ پڑتال کا حکم دے دیا ہے۔

(جاری ہے)

اعلامیہ میں مزید بتایا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف اور دیگرکی جانب سے یہ رقم مبینہ طور پرمنی لانڈرنگ کے ذریعے بھارت بھجوائی گئی۔

منی لانڈرنگ کے ذریعے بھارتی حکومت کے سرکاری خزانہ میں 4ارب 9 کروڑ ڈالر کی خطیر رقم بھجوائی گئی ہے۔رقم کی منتقلی سے بھارتی حکومت کے غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائرمیں اضافہ ہو گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ بات ورلڈ بینک مائیگریشن اینڈ ریمڈینس بک 2016ء میں موجود ہے۔ نیب کا کہنا ہے کہ نوازشریف اور دیگر کے اس غیرقانونی اقدام سے پاکستان کو نقصان جبکہ بھارتی حکومت کے زرمبادلہ کے ذخائر بڑھنے سے بھارت کو فائدہ پہنچا ہے۔

واضح رہے اس سے قبل مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کیخلاف نیب کورٹ میں پاناما کیس میں منی لانڈرنگ کے مختف ریفرنسز زیرسماعت ہیں۔ جبکہ پاناما کیس میں اقامہ کی بنیاد پرسابق وزیراعظم نواز شریف کوسپریم کورٹ نے نااہل بھی کیا ہے۔ جس پرنوازشریف کو وزارت عظمیٰ اور پارٹی صدارت کا بھی عہدہ چھوڑنا پڑا۔