سپریم کورٹ نے ضلع کونسل خوشاب کے انتخابات کالعدمقرار دیدئیے‘ سمیر ا ملک بطور چیئرپرسن عہدے سے فارغ

سپریم کورٹ کا الیکشن کمیشن کو جلد از جلد دوبارہ انتخابات کرانے کا حکم

منگل مئی 15:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 مئی2018ء) سپریم کورٹ نے ضلع کونسل خوشاب کے انتخابات کالعدمقرار دیدئیے‘ سمیر ا ملک بطور چیئرپرسن عہدے سے فارغ ہو گئیں جبکہ سپریم کورٹ کا الیکشن کمیشن کو جلد از جلد دوبارہ انتخابات کرانے کا حکم دیدیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق چیئر پرسن ضلع کونسل خوشاب سمیر املک کیخلاف درخواست مخالف امیدوار امیر حیدر نے دی تھی ،جسٹس گلزار احمد نے فیصلہ پڑھ کر سنایا،،سپریم کورٹ نے ہائیکورٹ کافیصلہ کالعدم قراردے دیا اورالیکشن کمیشن کو جلدازجلددوبارہ انتخابات کرانے کا حکم جاری کردیا ہے۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے نواز لیگ کی رہنما سمیرا ملک کو چیئرپرسن ضلع کونسل خوشاب کے عہدے پر بحال کیا تھا۔۔سمیرا ملک نے حلقے میں دوبارہ انتخابات کرانے کے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔ یاد رہے الیکشن کمیشن نے ضلع کونسل خوشاب کے چیئرمین کا انتخاب کالعدم قرار دیا تھا جس پر سمیرا ملک نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے حکم امتناعی حاصل کیا تھا۔ سمیرا ملک نے الیکشن کمیشن میں اپنی کامیابی کے نوٹیفیکیشن جاری کرنے کی درخواست بھی دے رکھی تھی۔