وزیر داخلہ احسن اقبال آئی سی یو سے پرائیویٹ کمرے میں منتقل

منگل مئی 15:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 مئی2018ء) نارووال میں قاتلانہ حملے میں زخمی ہو کر لاہور کے سروسز اسپتال میں زیر علاج وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کو آئی سی یو سے پرائیویٹ کمرے میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیر داخلہ احسن قبال نارووال میں مسلم لیگ نون کے جلسہ سے خطاب کرکے واپس جارہے تھے کہ ان پر قاتلانہ حملہ کیا گیا، انہیں بازو اور پیٹ میں گولیاں لگی تھیں تاہم اسپتال ذرائع نے ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی ہے اور اب انہیں آئی سی یو سے پرائیویٹ کمرے میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ کمرے کو ہی آئی سی یو قرار دے دیا گیا ہی جبکہ کمرے میں منتقل کرنے کا مقصد احسن اقبال کو انفیکشن سے بچانا ہے۔