شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت توانائی کیلئے کابینہ کمیٹی کا ہنگامی اجلاس ‘بجلی کی طلب اوررسد کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا

وزیر اعظم کی سحروافطار کے اوقات میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت

منگل 8 مئی 2018 15:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 مئی2018ء) وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کی زیرصدارت توانائی کیلئے کابینہ کمیٹی کا ہنگامی اجلاس طلب کیا گیا،اجلاس میں ملک میں بجلی کی طلب اوررسد کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس کے شرکا کورمضان المبارک میں بجلی کی دستیابی سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

(جاری ہے)

بجلی کے جاری منصوبوں کی پیش رفت سے کابینہ کمیٹی کو اگاہ کیا گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق اجلاس میں کراچی میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے متعلق بھی رپورٹ پیش کی گئی جبکہ اس دوران کے الیکٹرک کی نجکاری سے متعلق امور بھی زیر غورآئے ۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے حکام کو سحر و افطار کے اوقات میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔