Live Updates

تحریک انصاف اور جنوبی پنجاب محاذ کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے

جنوبی پنجاب محاذ کے سربراہ تحریک انصاف میں پارٹی ضم کرنے کا اعلان (آج) کریں گے

منگل 8 مئی 2018 15:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصاف اور جنوبی پنجاب محاذ کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے‘ جنوبی پنجاب محاذ کے سربراہ تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان (آج)بدھ کو کریں گے۔ منگل کو تحریک انصاف اور جنوبی پنجاب صوبہ محاذ کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے۔ جنوبی پنجاب صوبہ محاذ نے تحریک انصاف میں ضم ہونے کا فیصلہ کرلیا۔

(جاری ہے)

وائس چیئرمین تحریک انصاف اور جنوبی پنجاب صوبہ محاذ کے درمیان کافی دنوں سے میٹنگز چل رہی تھیں اس سے قبل بھی عمران خان نے کہا تھا ہمیں اتحاد نہیں چہائے یہ لوگ باقاعدہ طور پر تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کریں لہذا اس معاملے پر بہت سی میٹنگز کی جاچکی تھیں کئی دفعہ شاہ محمود قریشی ان سے ملنے کے لئے جنوبی اضلاع کے دورے کرچکے ہیں (آج) بدھ کو باقاعدہ طور پر جنوبی پنجاب صوبہ محاذ کے سربراہ ملاقات میں تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات