چیف جسٹس نے قائداعظم سولراور بھکی پاور پلانٹ سے بجلی کی عدم پیداوار پر سوموٹو لے لیا

پلانٹ سے بجلی کی پیداوار نہ ہونے سے متعلق وفاق اور پنجاب حکومت سے جواب طلب

منگل مئی 15:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 مئی2018ء) چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے قائداعظم سولر تھرمل اور بھکی پاور پلانٹ سے بجلی کی عدم پیداوار پر ازخود نوٹس لے لیا۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ میں مختلف مقدمات کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے بھکی پاور پلانٹ اور قائداعظم سولر تھرمل پلانٹ سے بجلی کی پیداوار نہ ہونے سے متعلق وفاق اور پنجاب حکومت سے جواب طلب کرلیا۔۔چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ بھکی پاورپلانٹ سے ایک میگاواٹ بجلی پیدا نہیں ہوئی، پنجاب نے پاور کمپنیاں بنائیں اس پر جواب دیں۔۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ بعض اور بھی پاور پراجیکٹس کا بھی کیس آ رہا ہے۔