احسن اقبال پر فائرنگ کا واقعہ تلخ ہے‘ فائرنگ اور دوسرے واقعات سے ملک خانہ جنگی کی طرف بڑھتا دکھائی دے رہا ہے ‘ ایسے ایک دو اور واقعات ہوگئے تو الیکشن ملتو ی ہوسکتے ہیں‘تمام سیاسی جماعتوں کو الیکشن تک ماحول ٹھنڈا رکھنا ہوگا

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کی لاہور ایئر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو

منگل 8 مئی 2018 15:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 مئی2018ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ احسن اقبال پر فائرنگ کا واقعہ تلخ ہے‘ وزیر داخلہ پر فائرنگ اور دوسرے واقعات سے ملک خانہ جنگی کی طرف بڑھتا دکھائی دے رہا ہے ،ایسے ایک دو اور واقعات ہوگئے تو الیکشن ملتو ی ہوسکتے ہیں‘تمام سیاسی جماعتوں کو الیکشن تک ماحول ٹھنڈا رکھنا ہوگا۔

(جاری ہے)

منگل کو اپنی بھابھی کی وفات پر دورہ لندن ملتوی کر کے نجی پرواز کے ذریعے لاہور ائیر پورٹ پہنچنے کے موقع پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ احسن اقبال پر ہونے والی فائرنگ کا واقعہ تلخ ہے۔ وزیر داخلہ پر فائرنگ اور دوسرے واقعات سے ملک خانہ جنگی کی طرف بڑھتا دکھائی دے رہا ہے ،ایسے ایک دو اور واقعات ہوگئے تو الیکشن ملتو ی ہوسکتے ہیں،تمام سیاسی جماعتوں کو الیکشن تک ماحول ٹھنڈا رکھنا ہوگا۔انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) کو اب سمجھ آئی ہے کہ وہ کس سمت میں جارہے ہیں ایسے میں جلسے کر نے کا حق وہ رکھتے ہیں اور انہیں مزید جلسے کرنے بھی چاہیے۔