Live Updates

جنوبی پنجاب محاذ کے 18 سے زائد اراکین اسمبلی نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا ہے ‘ عمران خان کے پیش کردہ 11نکات میں جنوبی پنجاب کا معاملہ شامل ہے‘ ہم واضح کرچکے ہیں کہ انتخابات میں کسی جماعت کے ساتھ اتحاد نہیں کرینگے

رہنما پاکستان تحریک انصاف فواد چوہدری کی بات چیت

منگل 8 مئی 2018 15:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 مئی2018ء) رہنما پاکستان تحریک انصاف فواد چوہدری نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب محاذ کے 18 سے زائد اراکین اسمبلی نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا‘ عمران خان کے پیش کردہ گیارہ نکات میں بھی جنوبی پنجاب کا معاملہ شامل ہے‘ ہم یہ بات واضح کرچکے ہیں کہ ہم انتخابات میں کسی جماعت کے ساتھ اتحاد نہیں کریں گے۔

(جاری ہے)

منگل کو ترجمان تحریک انصاف فواد چوہدری نے کہا کہ جنوبی پنجاب محاذ کے اٹھارہ سے زائد اراکین اسمبلی نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا یہ ایک بڑی کامیابی ہے پاکستانی اور جنوبی پنجاب کے لوگوں کے لئے۔ عمران خان یہ واضح واضح کرچکے ہیں کہ ہم جنوبی پنجاب کو ایک علیحدہ صوبہ بنانے کی تائید کرتے ہیں۔ عمران خان کے پیش کردہ گیارہ نکات میں بھی جنوبی پنجاب کا معاملہ شامل ہے۔ ہم یہ بات واضح کرچکے ہیں کہ ہم انتخابات میں کسی جماعت کے ساتھ اتحاد نہیں کریں گے۔ دنیا میں کوئی ملک ایسا نہیں جہاں ایک صوبہ 61فیصد آبادی پر مشتمل ہو۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات