انسداد دہشتگردی عدالت نے عمران فاروق قتل کیس میں گواہ کیپٹن (ر) شعیب کی عدم موجودگی پر کیس کی سماعت 25 مئی تک ملتوی کردی

منگل 8 مئی 2018 15:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 مئی2018ء) انسداد دہشت گردی عدالت نے عمران فاروق قتل کیس میں گواہ کیپٹن (ر) شعیب کی عدم موجودگی پر کیس کی سماعت 25 مئی تک ملتوی کردی۔ منگل کو عمران فاروق قتل کیس کی انسداد دہشت گردی عدالت میں سماعت ہوئی۔ گواہ عبدالمنان عدالت میں پیش ہوئے اور دوسرا گواہ کیپٹن (ر) شعیب منیر حاضر نہ ہوئے۔

(جاری ہے)

عدالت نے عدم پیشی پر گواہ کیپٹن (ر) شعیب کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج شاہ رخ خان ارجمند نے کیس کی سماعت کی۔ گواہ کیپٹن (ر) شعیب کی غیر حاضری کے باعث بیان قلمبند نہ ہوسکے۔ عدالت نے فیصلہ دیا کہ یہ ایک ہائی پروفائل کیس ہے اور گواہ کا یہ رویہ قابل برداشت نہیں۔ کیس پر پوری دنیا کی نظر ہے اگلی سماعت پر دونوں گواہوں کے بیان قلمبند کئے جائیں گے۔ عدالت نے کیس کی سماعت 15مئی تک ملتوی کردی۔