حرمِ مدنی میں اعتکاف کے مقامات کی سیکیورٹی کے لیے تیاریاں اور انتظامات مکمل،نمازیوں اور زائرین کی سلامتی کے لیے تمام تر انسانی وسائل اور جدید ترین آلات کو بروئے کار لائے جانے کا اعلان

منگل 8 مئی 2018 15:40

مدینہ المنورہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مئی2018ء) رمضان المبارک کے نزدیک آنے کے ساتھ ہی مسجد نبوی کے امور کی جنرل پریذیڈنسی نے حرمِ مدنی میں اعتکاف کے مقامات کی سلامتی کے لیے مطلوبہ تیاریاں اور انتظامات مکمل کر لیے۔ اس سلسلے میں نمازیوں اور زائرین کی سلامتی کے لیے تمام تر انسانی وسائل اور جدید ترین آلات کو بروئے کار لائے جانے کا اعلان کیاگیا ہے۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں ہنگامی صورت حال میں متاثرین اور زخمیوں کے فوری انخلاء کے پلان بھی تیار کر لیے گئے ہیں۔سعودی سرکاری خبر رساں ایجنسی (ایس پی ای)کے مطابق مسجد نبوی میں سکیورٹی اینڈ سیفٹی سے متعلق جنرل ایڈمنسٹریشن نے سول ڈیفنس ڈائریکٹریٹ کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے رابطہ کاری کی ہے اس سلسلے میں متعلقہ ذمّے دار ادارے اور حکام امن و امان اور سلامتی کی صورت حال کا مسلسل جائزہ لیں گے۔ علاوہ ازیں سلامتی اور آگ سے بچاؤ کے نظام کی معمول کی دیکھ بھال بھی انجام دی جائے گی۔ ان تمام اقدامات کا مقصد مسجد نبوی میں نمازیوں اور معتکفین کی سلامتی کو یقینی بنانا ہے۔