سعودی عرب پرکئے جانے حوثی حملوں سے مملکت کے استحکام کو کوئی نقصان نہیں پہنچ سکتا،سعودی وزیر خارجہ

منگل 8 مئی 2018 15:40

جدہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مئی2018ء) سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کہا ہے کہ ایرانی منصوبہ بندی سے سعودی عرب پرکئے جانے حوثی حملوں سے مملکت کے استحکام کو کوئی نقصان نہیں پہنچ سکتا۔

(جاری ہے)

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ سعودی عرب پر ایرانی منصوبہ بندی سے کئے جانے والے حوثی حملوں کی بین الاقوامی برادری شدید مذمت کرتی ہے۔ ان سے حوثیوں کی دہشت گردی آشکار ہوتی ہے۔ یہ حملے ہماری ترقی اور استحکام کو کبھی متاثر نہیں کر سکتے۔

متعلقہ عنوان :