ایس اینڈ جی اے ڈی کے 82 ملازمین کی اگلے عہدوں پر ترقی

منگل 8 مئی 2018 15:40

لاہور۔08مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مئی2018ء) پنجاب سول سیکرٹریٹ محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی کے 82 ملازمین کو اگلے عہدوں پر ترقی دیکر باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا، نوٹیفیکیشن کے مطابق 38 جونیئر کلرکس کو سینیئر کلرکس ، 31 سینیئر کلرکس کو اسسٹنٹ اور 13 اسسٹنٹ کو بطور سپرنٹنڈنٹ ترقی دیدی گئی، پنجاب سول سیکرٹریٹ ایمپلائز ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے تمام ترقی پانے والے ملازمین کو مبارکباد پیش کی ہے۔

متعلقہ عنوان :