ایل ڈی اے کے 12پلاٹ16 کروڑ93لاکھ روپے میں نیلام

منگل مئی 15:40

لاہور۔08مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 مئی2018ء) مختلف رہائشی سکیموں میں واقع لاہور ڈیویلپمنٹ اتھار ٹی کے 12کمر شل پلاٹ مجموعی طور پر16کروڑ93لاکھ روپے میں نیلام کر دیئے گئے ، سب سے زیادہ بولی ایل بلاکسبزہ زار میں واقع اڑھائی مرلے رقبے کے پلاٹ کیلئے دی گئی، اس کی بولی کی ابتدائی قیمت 20لاکھ روپے فی مرلہ رکھی گئی تھی جبکہ یہ27 لاکھ 25 ہزار روپے فی مرلہ کے حساب سے مجموعی طور پر67 لاکھ79ہزار روپے میں نیلام ہوا، ایل ڈی اے کی مختلف ہائوسنگ سکیموں میںواقع کمرشل و رہائشی پلاٹوںکا نیلام عام گزشتہ روز ایل ڈی اے کمیونٹی سنٹر نیو مسلم ٹائون میں منعقد ہوا جسکی نگرانی ایل ڈی اے کی آکشن کمیٹی کے ارکان، ڈائریکٹرز لینڈ ڈیویلپمنٹ معظم رشید ‘ ڈائریکٹرز اسٹیٹ مینجمنٹ محمد نعمان خان‘ خرم یعقوب ‘ عثمان غنی شہباز الحق گھرکی و دیگر متعلقہ افسران نے کی، نیلام عام کے دوران بولی میں حصہ لینے کے خواہشمند32حضرات نے زر ضمانت جمع کروائی، نیلامی میں شہریوں نے جوش و خروش سے حصہ لیا ا ور ایک دوسرے سے بڑھ چڑھ کر بولی دی۔

متعلقہ عنوان :