وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال کی عیادت کیلئے وزیر بلدیات پنجاب کی سروسز ہسپتال آمد، ذمہ دار سزا سے بچ نہیں پائیں گے، منشاء اللہ بٹ

منگل 8 مئی 2018 15:40

لاہور۔08مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مئی2018ء) صوبائی وزیر بلدیات محمد منشاء اللہ بٹ نے وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال) جو نارووال کے علاقے میں ایک کارنرمیٹنگ کے دوران فائرنگ سے شدید زخمی ہوئے تھی( کی سروسز ہسپتال میں عیادت کی،انکے ہمراہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے پولیٹیکل سیکر ٹری سمیع اللہ خان، ذیشان رفیق اور پرسنل سٹاف آفیسر برائے وزیر اعلیٰ عطا ء اللہ تارڑ بھی تھے، انہوں نے وفاقی وزیر احسن اقبال کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اور خیریت دریافت کی،انہوں نے فائرنگ کے واقعہ پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اورکہا کہ فائرنگ کے ذمہ دار قانون کے مطابق سزا سے نہیں بچ پائیں گے، اس موقع پرانہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ ذاتی طور پر تحقیقات کی نگرانی کررہے ہیں، انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کو مزید ہدایت کی کہ احسن اقبال کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے، آخر میں وزیر بلدیات نے ان کی جلد صحتیابی کیلئے دعا بھی کی۔