سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میںرمضان المبارک کا آغاز17 مئی سے ہوگا

منگل 8 مئی 2018 15:50

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 مئی2018ء) سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں 17 مئی سے رمضان المبارک کے آغاز کا امکان ہے۔ سعودی عرب کے بین الاقوامی فلکیاتی مرکز کے ڈائریکٹر محمد عودة کا کہنا ہے کہ سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں رمضان المبارک کا آغاز 17 مئی بروز جمعرات سے ہونے کا امکان ہے جب کہ عمان پہلے ہی اعلان کرچکا ہے کہ سلطنت میں پہلا روزہ 17 مئی کو ہوگا۔

(جاری ہے)

محمد عودة کے مطابق سعودی عرب، مصر، مراکش اور اردن سمیت بیشتر عرب ممالک میں رمضان المبارک کا آغاز 17 مئی سے ہو گا۔ترکی میں مقامی کیلنڈر کے مطابق پہلا روزہ 16مئی کو رکھا جائے گا۔دوسری جانب پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 16 مئی کو ہوگا جب کہ ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ قوی امکان ہے کہ پاکستان میں بھی پہلا روزہ 17 مئی کو ہوگا۔