بھارت ، مسلم یونیورسٹی علی گڑھ میں آزادی کے نعرے گونج اٹھے، وڈیو وائرل

منگل 8 مئی 2018 15:50

علی گڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 مئی2018ء) بھارت کی مسلم یونیورسٹی علی گڑھ میں آزادی کے نعرے گونج اٹھے جبکہ وڈیو وائرل ہو گئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق مسلم یونیورسٹی علی گڑھ کی طلبا تنظیم کے ہال میں نصب بانی پاکستان محمد علی جناح کی تصویر ہٹائے جانے پر ہنگاموںکے دوران سوشل میڈیا پر وڈیو وائرل ہوگئی ہے جس میں آزادی کے نعرے لگاتے ہوئے طلبا نظر آرہے ہیں۔

(جاری ہے)

اس وڈیو کے بارے میں دعویٰ کیا جارہا ہے یہ علی گڑھ یونیورسٹی کا واقعہ ہوسکتا ہے۔ اس وڈیو میں مظاہرہ کرنے والے طلبا نے ملک کے خلاف نعرے لگائے۔ وڈیو سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ بابائے سید گیٹ پر بنائی گئی ہے۔پولیس نے بتایا کہ وڈیو کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے اور جلد اس کی حقیقت سے آگاہ کیا جائے گا۔ پولیس نے جناح کی تصویر کی توہین اورہنگامہ برپا کرنے کے الزام میں ہندونواز طلبا تنظیم کے رہنما امیت گوسوامی اور یوگیش واشنے کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا۔