فیصل آباد،ود ہولڈنگ ٹیکس کے نفاذ سے تاجروں کی پریشانی میں اضافہ

منگل 8 مئی 2018 15:50

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 مئی2018ء) تاجر برادری نے کہا ہے کہ انکم ٹیکس ،جنرل سیلز ٹیکس سمیت دیگر ٹیکسوں کی موجودگی میں ود ہولڈنگ ٹیکس کا جواز باقی نہیں رہتا اسلئے ود ہولڈنگ ٹیکس کے خاتمے کو یقینی بنایا جائے کیونکہ ود ہولڈنگ ٹیکس کے نفاذ سے نہ صرف تاجروں کی پریشانی میں اضافہ، کاروباری سر گرمیوں میں رکاوٹ پیدا ہورہی ہے بلکہ بینکوں کے ڈیپازٹ میںبھی کمی ہورہی ہے اور نقد رقوم بینکوں سے باہر رکھنے کا رجحان بڑھ رہا ہے صدر کریانہ مرچینٹس ایسوسی ایشن گول کریانہ بازار صدر کریانہ مرچینٹس ایسوسی ایشن گول کریانہ بازار حاجی محمد اسلم بھلی ،جنرل سیکرٹری شیخ محمد فاضل اور سینئر عہدیدداروںشیخ جاوید اسلم، چوہدری شمش دین ،شیخ سلیم پاشا ، محسن الیاس اور حاجی محمد اشرف نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ملک میں کاروباری سرگرمیوں میںاستحکام پیدا کرنے کیلئے سیلز ٹیکس اور انکم ٹیکس کی شرح میں کمی کی جائے اورپہلے سے عائد ٹیکسو ںمی مناسب چھوٹ دی تاکہ ملکی معیشت ترقی کرسکے انہوں نے بجلی کے بلوں میںانکم ٹیکس ،ود ہولڈنگ ٹیکس ،جنرل سیلز ٹیکس ،فیول ایڈ جسمنٹ ٹیکس ، محصول اور دیگر ٹیکسوں کے خاتمے کا مطالبہ کیا

متعلقہ عنوان :