سپورٹس ڈیسک*

فیصل آباد، فیڈرل ایریا کی ٹیم نے پاکستان کپ 2018ء کاٹائٹل 5وکٹوں سے جیت لیا

منگل 8 مئی 2018 15:50

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 مئی2018ء) فیڈرل ایریا کی ٹیم نے پاکستان کپ 2018ء کاٹائٹل 5وکٹوں سے جیت لیا۔فائنل مقابلہ کے موقع پر ڈپٹی کمشنر سلمان غنی مہمان خصوصی تھے جنہوں نے ونر ٹیم کے کپتان کامران اکمل کو 20لاکھ روپے کا چیک اورٹرافی کا انعام دیا۔تفصیلات کے مطابق اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں جاری پاکستان کپ 2018ء کا فائنل خیبر پختونخواہ اورفیڈرل ایریا کے مابین کھیلا گیا۔

گزشتہ روز کی بارش کے باعث فیڈرل ایریا نے ٹاس جیت کر پہلے بائولنگ کا فیصلہ کیاجو بے حد سود مند ثابت ہوا۔خیبرپختونخواہ کے تمام کھلاڑی 43.4اوورز میں 252رنز پر آئوٹ ہوگئے۔محمد حفیظ 89رنز،شان مسعود52رنز،خرم منظور 35رنز،اسرار اللہ 26رنز،عادل امین نی22رنز بنائے ۔فیڈرل ایریا کی طرف سے سے عثمان خاںشنواری نے نپی تلی بائولنگ کرتے ہوئے 34رنز کے عوض 3کھلاڑیوں کوپویلین کی راہ دکھائی۔

(جاری ہے)

فیڈرل ایریا نے کی طرف سے بیٹنگ کرتے ہوئے سلمان علی آغاکے 60،سعد نسیم 51رنز،رضا علی ڈار49اورکامران اکمل کے 38رنزکی بدولت فیڈرل ایریا نے میچ باآسانی جیت لیا۔ عثمان شنواری فائنل کے مین آف دی میچ قرار پائے ۔خرم منظور ٹورنامنٹ کے بہترین بیسٹمین رہے جبکہ 14وکٹ حاصل کرنے پر وقار مقصود بہترین بائولر اورجبکہ بلوچستان کے محمدنواز121رنز اور9وکٹوں کے ساتھ بہترین آل رائونڈر قرار پائے جنہیں ایک ایک لاکھ روپے کے انعامات دئیے گئی

متعلقہ عنوان :