جسٹس منیب اختر نے سپریم کورٹ کے جج کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

منگل 8 مئی 2018 15:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 مئی2018ء) جسٹس منیب اختر نے سپریم کورٹ کے جج کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے ان سے عہدے کا حلف لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جسٹس منیب اختر کی تقریب حلف برداری سپریم کورٹ اسلام آباد میں ہوئی، جس میں سپریم کورٹ کے ججز، ایڈوکیٹ جنرلز، پاکستان بار کے عہدیداروں اور سنیئر وکلاء نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

جسٹس منیب اختر اس سے قبل سندھ ہائی کورٹ میں بطور جج خدمات انجام دے رہے تھے۔ واضح رہے کہ جسٹس منیب اختر سنیارٹی کے لحاظ سے سندھ ہائیکورٹ میں چوتھے نمبر پر تھے، صدر پاکستان ممنون حسین نے جوڈیشنل کمیشن اور پارلیمانی کمیٹی کی سفارش پرجسٹس منیب اخترکی بطور سپریم کورٹ کے جج تعیناتی کی سمری کی منظوری دی تھی۔