انتخابات میں سیاسی جماعتیں نے قانون کی سرعام خلاف ورزی کی،لبنانی وزیراعظم

منگل 8 مئی 2018 15:50

بیروت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 مئی2018ء) لبنان کے وزیراعظم سعد الحریری نے کہا ہے کہ نئے انتخابی قانون کیوجہ سے سیاسی جماعتوں نے منعقدہ پارلیمانی انتخابات کے دوران میں مختلف خلاف ورزیوں کا ارتکاب کیا ہے۔منگل کو ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے لبنانی وزیراعظم سعد الحریری نے کہا کہ نئے انتخابی قانون کیوجہ سے سیاسی جماعتوں نے منعقدہ پارلیمانی انتخابات کے دوران میں مختلف خلاف ورزیوں کا ارتکاب کیا ہے۔

میری مستقبل تحریک کو مختلف چیلنجز کا سامنا تھا لیکن میں جماعت کی پارلیمانی انتخابات میں کارکردگی سے مطمئن ہیں اور اس کو اس کی فتح گردانتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ میری جماعت کو پارلیمان کی 128 میں سے 21 نشستیں حاصل ہونے کی توقع ہے۔اس جماعت کی اپنی مدت پوری کرنے والی سابقہ پارلیمان میں 33 نشستیں تھیں سعد الحریر ی نے کہا کہ ہمارے سامنے ایک نیا مرحلہ ہے اور ہمیں مختلف چیلنجز درپیش ہیں۔

(جاری ہے)

مستقبل تحریک کے سربراہ کی حیثیت سے میں سیاسی،قومی اور معاشی سطح پر ان چیلنجز کا مقابلہ جاری رکھوں گا۔انھوں نے کہا کہ اگر ہم اس ملک کی شکل وصورت تبدیل اور لبنانی عوام کیلئے کچھ کرنا چاہتے ہیں تو پھر ہم سب کو مل جل کر کام کرنا ہوگا۔ہم کمزور نہیں ہیں،ہم بہت مضبوط ہیں لیکن اگر ہمیں کوئی فیصلہ کرنا ہے تو پھر ہمیں ہر کسی کیساتھ مل کر چلنا ہوگا۔

اس کے سوا کوئی چارہ نہیں اور تاریخ سے بھی یہ بات ثابت ہوئی ہے۔لبنانی وزیراعظم نے اپنے والد لبنان کے سابق وزیراعظم رفیق الحریری مرحوم کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ جب 1972ء میں یہاں آئے تھے تو انھوں نے ہر کسی کیساتھ مل جل کر کام کیا تھا اور اس ملک کی تعمیر کی تھی۔وہ ملک میں بجلی لائے،اسی طرح انھوں نے تعمیر وترقی کے دوسرے کام کیے تھے۔