روسی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، دونوں پائلٹس ہلاک

ْدونوں پائلٹس کی لاشیں تحویل میں لے لی گئیں،حادثہ فنی خرابی کے باعث پیش آیا،تصدیقی بیان

منگل 8 مئی 2018 15:50

دمشق\ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 مئی2018ء) شام میں روسی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا،جس کے نتیجے میں دونوں پائلٹ ہلاک ہوگئے۔منگل کو ماسکو حکومت کی جانب سے جاری کردہ تصدیقی بیان میں کہا گیا کہ روسی ساختی کے اے 52 ہیلی اپنی معمول کی پرواز پر رواں دواں تھا کہ اچانک شام کے مشرقی حصیں گر کر تباہ ہوگیا ہے،جس کے نتیجے میں دونوں پائلٹ موقع پر ہی ہلاک ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

حکام کے مطابق بظاہر لگتا ہے کہ ہیلی کاپٹر فنی خرابی کا شکار ہوا۔حادثے کے بعد دونوں پائلٹس کی لاشیں تحویل میں لے لی گئی۔واضح رہے کہ رواں ہفتے شام می یہ روسی ہیلی کاپٹر کا دوسرا حادثہ ہے۔ا س سے قبل 3مئی کو روسی جنگی طیارہ ایئر بیس سے اڑان بھرتے ہی حادثے کا شکار ہوکر کریش ہوگیا۔ حادثے میں دونوں پائلٹس ہلاک ہوئے۔حادثے کے بعد شام میں روسی اہلکاروں کی ہلاکتیں 88 تک پہنچ گئی ہیں، جو اب تک ریکارڈ کی گئی روسی اہلکاروں کی سب سے بڑی تعداد ہے۔اس سے قبل 8مارچ کو روسی طیارہ حاثے میں 39 روسی فوجی اہل کار ہلاک ہوئے تھے۔