تحریک انصاف نے کراچی شہر میں بدترین شرپسندی کی ،مصطفی نواز کھوکھر

پی ٹی آئی ایم کیو ایم کی طرح دھونس اور دھاندلی کی سیاست کرنا چاہتی ہے،بیان

منگل مئی 15:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 مئی2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی نیگزشتہ روز کراچی میں ہونے والی کشیدگی کی شدید مذمت کی ہے،،تحریک انصاف جان بوجھ کر شہر قائد کے حالات کشیدہ کرنا چاہتی ہے،پی ٹی آئی نے بدترین شرپسندی کی اور شہر کا امن تباہ کرنے کی کوشش کی،ن12مئی کو کراچی میں پی پی پی کے کارکن شہید ہوئے جبکہ تحریک انصاف نے انگلی بھی نہیں کٹوائی اس لئے وہ اس موقع پر شرپسندی کر رہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلزپارٹی رہنما اور سینیٹر مصطفی نواز کھوکھرنے اپنے ایک بیان میں کیا۔ان کا کہنا تھا کہ ریکاڈ گواہ ہے کہ پی ٹی آئی نے جناح گراؤنڈ میں جلسہ کرنے کا اعلان کیا تھا،پی پی کراچی نے حکیم سعید گراؤنڈ کی اجازت لی پی ٹی آئی حملہ آور ہوئی،،تحریک انصاف کسی اور جگہ جلسہ کرے تو کراچی کی انتظامیہ اسے اجازت دے سکتی ہے۔

(جاری ہے)

مصطفی نواز کھوکھر کا مزید کہنا تھا کہ ہم گزشتہ روز کراچی میں ہونے والی کشیدگی کی شدید مذمت کرتے ہیں،،تحریک انصاف جان بوجھ کر شہر قائد کے حالات کشیدہ کرنا چاہتی ہے،پی ٹی آئی نے بدترین شرپسندی کی اور شہر کا امن تباہ کرنے کی کوشش کی،ن12مئی کو کراچی میں پی پی پی کے کارکن شہید ہوئے جن کی برسی ہر سال منائی جاتی ہے جبکہ تحریک انصاف نے انگلی بھی نہیں کٹوائی اس لئے وہ اس موقع پر شرپسندی کر رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ آج تک کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں جلسے کئے انہیں کبھی نہیں روکا گیا،پی ٹی آئی ایم کیو ایم کی طرح دھونس اور دھاندلی کی سیاست کرنا چاہتی ہے،پی ٹی آئی قیادت سن لیں کراچی کے عوام ان کہ پرتشدد سیاست کو دوبارہن کسی طور پنپنے نہیں دیں گی۔