الیکشن2018 میں کامیابی کے بعد نیا نظام لائیں گے، نواز شریف

ہر طرف ن لیگ کو نشانہ بنانا ملک کے مفاد میں نہیں،احسن اقبال پر حملہ گھنائونی سازش ہے، سابق وزیر اعظم

منگل 8 مئی 2018 15:50

ْ اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 مئی2018ء) سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ احسن اقبال کو گولیوں سے نشانہ بنانا گھناؤنی سازش ہے اور مسلم لیگ ن کو ہر طرف سے نشانہ بنایا جانا ملک کے مفاد میں نہیں ہے جبکہ ملک میں احتساب صرف سیاستدانوں کا ہوتا ہے 2018کے انتخابات میں کامیابی کے بعد نیا نظام ضرور لائیں گے اجلاس میں شریک رہنماؤں کی نواز شریف کو پڑنانا بننے پر مبارکباد تفصیلات کے مطابق منگل کے روز پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس میں مسلم لیگ ن کے صدر اور وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف خواجہ آصف سعدرفیق پرویز رشید مشاہد حسین سید اور دیگر سینئر قائدین نے شرکت کی اجلاس میں شریک تمام رہنماؤں نے نواز شریف کو پڑنانا بننے پر مبارکباد دی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال پر قاتلانہ حملے کو کھناؤنی ساز قرار دیتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کو ہر طرف سے نشانہ بنایا جانا ملک کے لئے ٹھیک نہیں ہے انہوں نے کہا کہ ملک میں احتساب صرف سیاستدانوں کا ہی ہوتا ہے ہم 2018 کے انتخابات میں کیامیابی کے بعد نیا نظام ضرور لائیں گی