پاکستان سکواش سرکٹ ون ٹورنامنٹ اسلام آباد میں شروع ہوگیا

منگل 8 مئی 2018 15:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مئی2018ء) پاکستان سکواش فیڈریشن کے زیراہتمام پاکستان سکواش سرکٹ ون ٹورنامنٹ مصحف سکواش کمپلیکس اسلام آباد میں شروع ہو گیاہے۔

(جاری ہے)

پاکستان سکواش فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل طاہر سلطان نے بتایا کہ ٹورنامنٹ 28 مرد اور 16 خواتین حصہ لے رہی ہیں۔ ٹورنامنٹ کا دوسراکوالیفائنگ راؤنڈ (آج) بدھ کو شروع ہوگا۔ ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل 11 مئی کو، سیمی فائنل 12 مئی جبکہ فائنل 13 مئی کو کھیلا جائے گا۔ مردوں کے ایونٹ کی انعامی رقم 10 ہزار ڈالر جبکہ خواتین ایونٹ کی انعامی رقم 5 ہزار ڈالر رکھی ہے۔

متعلقہ عنوان :