چیئر مین نیب کا نواز شریف اور دیگر کیخلاف مبینہ طور پر بھارت 4.9بلین ڈالر کی رقم منی لانڈرنگ کے ذریعے بھجوانے کی میڈیا رپورٹ کا نوٹس،شکایت کی جانچ پڑتال کا حکم

منگل 8 مئی 2018 16:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2018ء) قومی احتساب بیور و کے چیئر مین جسٹس جاوید اقبال نے سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اور دیگر کے خلاف مبینہ طور پر بھارت 4.9بلین ڈالر کی رقم منی لانڈرنگ کے ذریعے بھجوانے کی میڈیا رپورٹ کا نوٹس لیتے ہوئے شکایت کی جانچ پڑتال کا حکم دیا ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ حقیقت ورلڈ بینک کی مائیگریشن اینڈریمٹنس بک2016ء میں موجود ہے ۔بھارتی حکومت کے سرکاری خزانہ میں 4.9بلین ڈالر کی خطیررقم منی لانڈرنگ کے ذریعے بھجوانے سے بھارتی حکومت کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر بڑھ گئے جس کا نقصان پاکستان کو اٹھانا پڑا ۔