ایس ایس پی آفس نوشہروفیروز نے پولیس کی ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری کردی

نوشہروفیروز پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران 41ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ، منشیات برآمد کرلی

منگل 8 مئی 2018 16:00

نوشہروفیروز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2018ء) ایس ایس پی آفس نوشہروفیروز نے پولیس کی ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری کردی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق گذشتہ ایک ہفتہ کے دوران نوشہروفیروز پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران 41ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ، منشیات برآمد کرلی ہے۔رپورٹ کے مطابق پولیس نے خفیہ اطلاع پر مختلف جگہوں پر کاروائی کر کے 144 کلو بھنگ، 1 کلو 590 گرام چرس، 79 بوتلیں وائین برآمد کر کی19 منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا جبکہ 14 سے زائد چھاپون کے دوران 19 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

پولیس کے مختلف چھاپوں میں 9اشتھاری اور 3 روپوش ملزمان کو پولیس نے مختلف آپریشنز کے بعد گرفتار کیا۔ اسلحہ کے 3 مقدمات میں 3 ملزمان کو گرفتار کرکے انہوں سے ایک کلاشنکوف، 2 پستول، اور 21 رائونڈز برآمد کر لیے گیے۔

(جاری ہے)

منشیات فروشی کے 9مقدمات میں 15 ملزمان سے 144 کلو بھنگ، ایک کلو 590 گرام چرس، 79 بوتلیں وائین برآمد کی گئیں۔ سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائی کر کے مضر صحت مین پڑی، گٹکا ڈیلر کو گرفتار کیا، اور ان کے قبضے خام مال اور 17 پیکٹس زیڈ 21، رجنی اور انڈین گٹکا برآمد کر کے ایک مقدمہ درج کر لیا گیا۔

نیشنل ایکشن پلان کے تحت 156 گاڑیاں، جن کو ٹنٹیڈ گلاسس کی وجہ اور 3 گاڑیاں، جن کو لائوڈ اسپیکر کی وجھ سے چالان کیا گیا۔ نیشنل ایکشن پلان کے تحت 06 کرائے داروں او99 پرائیویٹ و سرکاری ملازموں کو رجسٹرڈ کیا گیا ۔ ضلع بھر میں 550 کی کاروائی میں 127000 کی مالیت کی ایک موٹر سائیکل اور ایک رکشہ برآمد کیا گیا۔ 1ضلع بھر مین مختلف تھانوں میں سرکار کی مدعیت میں 3 آرمس، 9 گیمبلنگ اور مختلف شکایات اور گناھوں پر 19 سے زائد مختلف ملزمان کے خلاف ٹوٹل 48 مقدمات رجسٹرڈ کئے گئے