فیصل آباد ، چوروں نے دکان کی چھت پھاڑکر ہزاروں روپے کی نقدی ودیگر سامان چوری کر لیا

منگل مئی 16:00

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 مئی2018ء) چوروں نے دکان کی چھت پھاڑکر ہزاروں روپے کی نقدی ودیگر سامان چوری کر لیا۔معلوم ہو اہے کہ نیو پلاٹ گوجرہ کاامدادعلی رات کے اوقات میں حسب معمول اپنی دکان کریانہ بند کر کے گھر چلاگیا جس کی عدم موجود میں رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہو ئے نامعلوم چوراس کی دکان کی چھت پھاڑ کر اندر داخل ہو گئے اور وہاں سی23ہزارروپے کی نقدی،سگریٹ،چائے کے ڈبے وغیرہ سمیت دیگرسامان چوری کر کے فرارہو گئے ۔

(جاری ہے)

امدادعلی جب صبح کے وقت دکان پر آیا تو اس کی دکان کا سامان بکھراہو اپایاگیا ۔جس پر سٹی پولیس کو واردات سے آگاہ کیا گیاتو پولیس نے موقعہ پر پہنچ کرجائے وقوعہ کامعائنہ کیا۔

متعلقہ عنوان :