ایف پی سی سی آئی کی وفاقی وزیر داخلہ پر بز دلانہ حملہ کی شدید الفاظ میں مذمت

منگل 8 مئی 2018 16:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2018ء) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹر ی کے صدر غضنفر بلور ، سنیئر نائب صدر سید مظہر علی نا صر ، نا ئب صدور، سابق صدر ایف پی سی سی آئی وسابق چیف ایگز یکٹوTDAPایس ایم منیر، زبیر طفیل اور خالد تواب نے وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال پر بز دلانہ قا تلانہ حملہ کی شدید الفا ظ میں مذ مت کی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے حکومت وقت سے مطا لبہ کیا ہے کہ اس جر م میں ملو ث ہو نے والے لو گو ں کو پکڑا جا ئے اور ملک کی اعلیٰ پروفائل شخصیت کے تحفظ کیلئے فو ری طو ر پر سیکورٹی بڑ ھا ئی جا ئے ۔ ایف پی سی سی آئی اور بز نس کمیو نٹی وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال سے گہر ی یکجہتی کا مظاہر ہ کر تی ہے اور ان کی جلد صحت یا بی کیلئے دعا کر تی ہے۔

متعلقہ عنوان :