تونسہ شریف میں چھوٹا چڑیا گھر جون میں مکمل ہو جائیگا، اے ڈی

منگل 8 مئی 2018 16:10

ڈی جی خان۔08مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مئی2018ء) اسسٹنٹ ڈائریکٹر وائلڈ لائف خورشید احمد قیصرانی نے کہا ہے کہ 15کروڑ 10 لاکھ روپے کی لاگت سے تونسہ شریف میں زیر تعمیر منی چڑیا گھر جون میں مکمل ہو جائیگا، یہ بات انہوں نے ’’اے پی پی‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، انہوں نے بتایا کہ تونسہ شریف میں 500کینال پر مشتمل ایک منی چڑیا گھر بنایا جا رہا ہے جسکی تعمیر کا کام گزشتہ سال جولائی میں شروع ہوا جو امسال 30جون تک مکمل ہوجائیگا، انہوں نے بتایا کہ اس چڑیا گھر میں مختلف جانور ، پرندے ، پاڑہ ، چمکارہ، طوطے ، مور ، بندر ،کالا تیتر ، بھورا تیتر، کونج ، بٹیر ، خرگوش و دیگر رکھے جائیں گے، انہوں نے بتایا کہ ڈیرہ غازی خان میں قائم چڑیا گھر میں بھی عوام کی توجہ مبذول کرانے کیلئے شیر کے ساتھ ایک شیرنی کا بھی اضافہ کیا گیا، اسی طرح چڑیا گھر میں پرندوں کا آزادانہ اڑنے کیلئے برڈز ایوری بھی قائم کیا جائیگا، انہوں نے بتایا کہ منی زو سپورٹس سٹیڈیم نالہ سنگھڑ کے قریب بنایا جا رہا ہے، جانور اور پرندوں کے شکار سے بچانے کیلئے ریڈ پارٹی موجود ہے اور صرف لائسنس ہولڈر ز کو اتوار کے دن اور مخصوص اوقات میں شکار کی اجازت ہوگی جسکی نگرانی ڈسٹرکٹ وائلڈ لائف آفیسر کریں گے۔

متعلقہ عنوان :