لاہور میں انسداد پولیو مہم دوسرے روز بھی جاری رہی

منگل 8 مئی 2018 16:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2018ء) ڈپٹی کمشنر لاہور سمیراحمد سید نے کہا ہے کہ شہر میں انسداد پولیو مہم دوسرے روز بھی جاری رہی۔شہر کی تمام یونین کونسلز میں پو لیو ٹیمیں گھر گھر جاکر پا نچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پو لیو کے قطرے پلارہی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پولیو مہم کے دوران 17 لاکھ سے زائدپانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ٹارگٹ پورا کیا جارہا ہے جبکہ اس پولیو مہم میں4700 سے زائد ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تمام اسسٹنٹ کمشنرزپو لیو ٹیموں کی خود نگرانی کررہے ہیں اور پو لیو ٹیموں کی سکیورٹی کے لیے بہترین انتظامات کیے گئے ہیں۔ڈپٹی کمشنر لاہور سمیراحمد سید نے والدین سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائیں اور پو لیو ٹیموں کے ساتھ بھر پور تعاون کریں۔

متعلقہ عنوان :