والڈ سٹی آف لاہوراتھارٹی پیکج ٹو مکمل

شاہی گزر گاہ پیکج 2 چوک پرانی کوتوالی تا مستی چوک تک مرمت و بحالی کا کام مکمل ہو گیا

منگل 8 مئی 2018 16:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2018ء) والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی نے شاہی گزر گاہ پیکج 2 چوک پرانی کوتوالی تا مستی چوک تک مرمت و بحالی کا کام مکمل کرلیا ہے۔اس میں عمارتوں کے انفراسٹرکچر اور خدوخال کو بحال کیا گیا ہے۔تاکہ اندرون شہر کے رہائشیوں کو بہتر میعار زندگی مہیا کی جا سکے۔اس پراجیکٹ کی مالیت 650 ملین روپے تھی۔

اس میں چھ سو پراپرٹیز کو بحال کیا گیا ہے۔37 ٹرانسفارمر اور 73 بجلی کے کھمبو ں کو اتارا گیا ہے۔نئی طرز کے 23 ٹرانسفارمرز کی تنصیبات کی گئی ہے۔علاوہ ازیں اس میں 2267 بجلی کے میٹر اور 907 پانی کے میٹر نصب کیئے گئے ہیں۔بجلی کی تاروں کا نظام زیر زمین چلا گیا ہے ۔اور سیوریج لائینزاور سٹورم لائنز نئے سرے سے ڈالی گئی ہے۔کھلی نالیوں کو بند کر دیا گیا ہے تاکہ کسی بھی قسم کی گندگی اور اس سے پیدا ہونے والی بیماریوں سے بچا جا سکے۔

(جاری ہے)

اس پیکج میں موجو د تمام دکانوں کے شٹر بھی تبدیل کر دئیے گئے ہیں۔اس پیکج میں مریم زمانی مسجد، چونا منڈی کالج، اعظم کلاتھ مارکیٹ، پاکستان کلاتھ مارکیٹ، کراچی مارکیٹ، جنم استھان گرو ارجن رام اور چند مندر اہم ہیں۔پیکج ون میں بھی اسی طرز پر کام کیا گیا تھا۔ڈائریکٹر جنرل والڈ سٹی اتھارٹی کامران لاشاری کا کہنا ہے اس پورے روٹ کو اب سیاحوں کے لیئے کھول دیا جائے گااس کے بعد جلد ہم سنہری مسجد کے اطراف میں بحالی کے کام کا آغاز کریں گئے۔تنگ گلیوں اور بازاروں کے اندر کام کرنا ایک مشکل عمل تھا بیشتر کام رات کے وقت کیا گیا تاکہ رہائشیوں اور تاجروں کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ ہوتاکہ ان کا روزمرہ کا کام چلتا رہے۔