عوامی مقامات پر خواتین کے لئے ہراسمنٹ سے محفوظ ماحول ،آگاہی پائلٹ پراجیکٹ کا آغاز

2روزہ تربیتی ورکشاپ سے ڈپٹی سیکرٹری آمنہ رفیق اور یواین وویمن کی حوریہ سیدہ کا خطاب

منگل 8 مئی 2018 16:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2018ء) محکمہ ترقی خواتین پنجاب اور یو این وویمن کے زیر اہتمام یہاں مقامی ہوٹل میں عوامی مقامات پر خواتین کے تحفظ کے موضوع پر تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیاگیا۔

(جاری ہے)

پائلٹ پراجیکٹ کے تحت اس ٹریننگ کا بنیادی مقصد عوامی مقامات پر خواتین کو ہراسمنٹ سے محفوظ ماحول اور قوانین کے متعلق عوام الناس کو آگاہی فراہم کرنا ہی-اس پائلٹ پراجیکٹ کا آغاز لاہور سے کردیا گیا ہے جس کے تحت مختلف محکموں کے نمائندوں کو تربیت فراہم کی جارہی ہے۔تربیتی سیشن سے ڈپٹی سیکرٹری آمنہ رفیق ، یو این وویمن کی حوریہ سیدہ اور دیگر نے بھی خطاب کیا اور تربیت کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی- بعدازاں تربیت مکمل کرنے والے شرکاء میں سرٹیفکیٹس تقسیم کئے گئے۔

متعلقہ عنوان :