پنجاب بھرمیں800ٹریفک حادثات میں05 افراد جاںبحق938زخمی

منگل 8 مئی 2018 16:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2018ء) گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب کی800مختلف مقامات پرروڈ ٹریفک حادثات رونما ہوئے جن میں573افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوںمیں منتقل کیا گیا۔ ان حادثات میں360افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں ریسکیوٹیموں نے جائے حادثہ پر فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔

پنجاب کے مختلف اضلاع میں ہونے والے ان ٹریفک حادثات05افراد جان کی بازی ہارگئے جن کی نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کیں گئیں۔ ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 380ڈرائیوز،15کم عمرڈرائیورز437مسافراور121پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے ۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ187ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میںموصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت197متاثرین کے ساتھ پہلے ،ملتان76حادثات میں84متاثرین کے ساتھ دوسرے اورفیصل آباد 73حادثات میں90متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل938متاثرین میں742مرد اور196خواتین شامل ہیںجبکہ زخمی ہونیوالوںمیں131فراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور548افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ259زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں655موٹر سائیکلز،115آٹو رکشے،66موٹر کاریں،12مسافربسیں،41وین،28ٹرک اور98دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔