صنعتی علاقوں میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ صنعتی پیداوار متاثر کررہی ہے ‘فروا

منگل مئی 16:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 مئی2018ء) فیروز پور روڈ انڈسٹریل اینڈ ویلفیئر ایسوسی ایشن (فروا) کے چیئرمین اورلاہور چیمبر کے سابق ایگزیکٹو کمیٹی رکن میاں عبدالرزاق کے زیر صدارت صنعتی علاقوں میں بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا جس میں جی ایم لیسکو ٹیکنیکل خالد سعید، لاہور ایوان صنعت و تجارت کے سینئر نائب صدر خواجہ خاور رشید، نائب صدر ذیشان خلیل ، میاں محمد اشرف، فاروق افتخار، الماس حیدر ، ادیب اقبال شیخ و دیگر نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

صنعتکاروں نے جی ایم لیسکو ٹیکنیکل خالد سعید کو آگاہ کیا کہ صنعتی علاقوں میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ صنعتی پیداوار متاثر کررہی ہے جس سے ایکسپورٹ آرڈرزمنسوخ ہونے کا خطرہ ہے۔ خالد سعید نے یہ مسائل جلد حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

متعلقہ عنوان :