یونی لیورپاکستان نے اگلے تین سال کے دوران 120 ملین امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری سے پنجاب میں اپنی چار فیکٹریوں میں مینوفیکچرنگ آپریشن بڑھانے کے منصوبوں کا اعلان کردیا

منگل مئی 16:20

رحیم یار خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 مئی2018ء) یونی لیورپاکستان نے اگلے تین سال کے دوران 120 ملین امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری سے پنجاب میں اپنی چار فیکٹریوں میں مینوفیکچرنگ آپریشن بڑھانے کے منصوبوں کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار یونی لیور پاکستان کے ہیڈ آف سپلائی چین فہیم خان نے رحیم یار خان میں میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا انھوں نے سرمایہ کاری کی حکمت عملی کی تفصیلات بتاتے ہوئے کھا کہ یہ سرمایہ کاری پاکستان کے میکرواکنامک استحکام اور طویل المدت افزائش کے لئے بہتر صلاحیت کا اعتراف ہی.

یونی لیورنے بہترین عالمی طریقوں کے مطابق مینوفیکچرنگ کے لئیے اپنی مثال آپ سہولتیں پیدا کرتے ہوئے پاکستان میں کاروبار بڑھانے کے اپنیعزم کو اجاگر کیا. انھوں نے کھا کہ سرمایہ کاری کے ہمارے منصوبے ملک میں اچھی کنزیومر پراڈکٹس کے لئیے ہماری بڑھتی ہوئی ترجیح کا جواب ہی. یہ سرمایہ کاری یونی لیورپاکستان کی اپنی مینوفیکچرنگ صلاحیتوں میں اضافہ کے علاوہ ہماری توسیعی ویلیو چینزکی قدروقیمت بھی بڑھائے گی او رسپلائرز اور خدمات فراہم کرنے والوں کو ملک میں یونی لیور کی اضافی مینوفیکچرنگ سرگرمیوں سے فائدہ ہوگا.

اس موقع پر یونی لیور پاکستان کی چیئرپرسن اور سی ای او شازیہ سید نے کھا کہ ہم تقریباً 70سال سے پاکستان کی ترقی کا حصہ رہے ہیں اسی عرصہ کے دوران ہم نے ہوم کیئر. پرسنل کئیر. کھانے پینے کی اشیائ مشروبات اور آئس کریم کے شعبوں میں اپنے کاروبار کو 30سے زیادہ برانڈز میں بڑھتے ہوئے دیکھا. ہمیں اس حقیقت پر فخر ہے کہ ہمارے 95فیصد سے زیادہ برانڈز مقامی طور پر تیار کئے جاتے ہیں اس سے ہزاروں افراد کے لیے روزگار کے موقع پیدا ہوتے ہیں.

قومی خزانے کو فائدہ ہوتا ہے اور پاکستان کے عوام کے لئے ہرروز ایک بہتر مستقبل تخلیق ہوتا ہی. پاکستان میں یونی لیور کے آپریشنز کو یونی لیور کے گلوبل آپریشنز میں بہترین کارکردگی کے حامل بزنس یونٹس شمار کیا جاتا ہی. 2013 میں یونی لیور اوور سیز ہولڈنگ نے جو یونی لیور پاکستان لیمیٹڈ میں اکثریتی شئیر ہولڈر رہے 400ملین یورو 530 ملین امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری کی جو پاکستان کی حالیہ تاریخ میں واحد سب سے بڑی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری ہی. اس سرمایہ کاری نے مقامی آپریشنز اور پاکستان کی معاشی امکانی صلاحیت کے ساتھ یونی لیور کی مضبوط وابستگی کی تجدید کی اس موقع پر سینیرز منیجر کارپوریٹ افئیر حسین علی طالب اور دوسرے یونی لیور کے آفیسرز بھی موجود تھے۔