ٹرانزٹ مسافروں کے لیے خوشخبری

دبئی ائیر پورٹ انتظامیہ نے ٹرانزٹ مسافروں کو دبئی کا ویزہ دینے کا اعلان کر دیا

Sadia Abbas سعدیہ عباس منگل 8 مئی 2018 16:25

ٹرانزٹ مسافروں کے لیے خوشخبری
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 مئی2018ء) روز ہزاروں لاکھوں غیر ملکی دبئی جاتے ہیں جن میں سے چند ایک ہی دبئی گھومنے پھرنے کو جاتے ہیں جبکہ زیادہ تر دبئی ائیر پورٹ قیام کے لیے ُرکتے ہیں ، جنہیں عام طور پر ٹرانزٹ مسافروں کے نام سے جانا جاتا ہے اور اُنکی خواہش ہوتی کہ کہ کاش وہ بھی اپنا یہ وقت دبئی ائیر پورٹ پر سُو سُو کر گزارنے کی بجائے دبئی شہر گھوم پھر کر گزار سکتے ۔

دبئی ائیر پر قیام کے لیے رُکنے والے غیر ملکیوں کے دل کی خواہش دبئی ائیر ہورٹ انتظامیہ تک پہنچ ہی گئی ہے اس لیے دبئی ائیر پورٹ انتظامیہ نے اعلامیہ جاری کیا ہے کہ دبئی میں ٹرانزٹ مسافروں کو دبئی کا ویزہ دیا جائے گا تاکہ وہ اپنے قیام کے دوران بُور نہ ہوں اور دبئی کی سیر کر سکیں ۔ دبئی ایئر پورٹ انتظامیہ نے مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ طویل وقت کے لئے ٹرانزٹ مسافراگر دبئی گھومنا چاہیں تو انہیں مختصر مدت کا ویزہ دیا جائے گا جبکہ کم وقت کے ٹرانزٹ مسافروں کو ایئر پورٹ پر ہی دبئی کے اہم ترین مقامات کے بارے میں معلومات فراہم کی جائیں گی۔

(جاری ہے)

انتظامیہ نے میڈیا کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے مزید کہاکہ ایئرپورٹ پر کم وقت کے ٹرانزٹ مسافروں کو دبئی کے اہم ترین مقامات کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کے متعدد ذرائع ہیں جن میں ویڈیوز کے علاوہ جدید ترین ٹیکنالوجی بھی شامل ہے ، اُنکے استعمال سے 4 گھنٹے سے کم وقت کے ٹرانزٹ مسافروں کو دبئی سے اہم مقامات سے متعلق معلومات فراہم کی جائیں گی ۔

جبکہ 4 گھنٹے سے زائد ٹرانزٹ مسافروں کو کچھ وقت کا ویزہ جاری کیا جائے گا تاکہ وہ دبئی گھوم پھر سکیں اور اگر شاپنگ وغیرہ کرنا چاہیں تو وہ بھی کر سکتے ہیں۔ مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق دبئی ائیر پورٹ پر جب غیر ملکی مسافروں سے دبئی ائیر پورٹ انتظامیہ کے اس فیصلے سے متعلق پوچھا گیا تو ایک غیر ملکی مسافر کا کہنا تھا کہ دبئی ائیر پورٹ انتظامیہ کے اس فیصلے پر وہ نہایت خوش ہیں کیونکہ بعض دفعہ ٹرانزٹ مسافروں کے قیام کا دورانہ ایک دن سے بھی اوپر ہو جاتا ہے ۔ ایسی صورت میں دبئی ائیر پورٹ انتظامیہ کا یہ فیصلہ ٹرانزٹ مسافروں کے لیے نہایت خوشی کا باعث ہے ۔

متعلقہ عنوان :