Live Updates

تحریک انصاف کے عدم برداشت کے رویہ سے ملک کی ترقی کا سفر متاثر ہوا،سینیٹر چوہدری تنویر خان

منگل 8 مئی 2018 16:30

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مئی2018ء) سینیٹر چوہدری تنویر خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے عدم برداشت کے رویہ سے ملک کی ترقی کا سفر متاثر ہوا ہے، یہ رویہ جمہوریت کے زہر قاتل ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کراچی میں دو سیاسی جماعتوں کے مابین سیاسی سرگرمی کیلئے لڑائی جھگڑے سے ماحول خراب ہوا ہے، سیاسی جماعتوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ افہام و تفہیم کا راستہ اختیار کریں، تحریک انصاف کے دھرنے نے سیاست میں تشدد کے رجحان کو پروان چڑھایا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پرتشدد حالات میں الیکشن کا انعقاد مشکوک ہو گا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات