جنوبی افریقہ اور بنگلہ دیش ویمن ٹیموں کے درمیان تیسرا ون ڈے (آج) کھیلا جائے گا، میزبان جنوبی افریقہ کو پانچ میچوں کی سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل

منگل 8 مئی 2018 16:30

کمبرلی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مئی2018ء) جنوبی افریقہ اور بنگلہ دیش کی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا میچ (آج) بدھ کو کمبرلی میں کھیلا جائے گا، میزبان جنوبی افریقہ ویمن کو سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل ہے، جنوبی افریقہ ویمن نے بنگلہ دیش ویمن کو پہلے ون ڈے میں 106رنز اور دوسرے ون ڈے میں 9 وکٹوں سے شکست دی تھی، مسلسل فتوحات کے بعد جنوبی افریقن کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہیں اور وہ بنگلہ دیش ویمن کو تیسرے ایک روزہ میچ میں زیر کر کے سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرنے کی خواہاں ہیں، دونوں ٹیموں کے درمیان چوتھا ون ڈے 11 مئی جبکہ پانچواں اور آخری ایک روزہ میچ 14 مئی کو کھیلا جائے گا، اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔