رافیل نڈال کا رواں برس شیڈول کوئنز اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں شرکت کا اعلان

منگل 8 مئی 2018 16:30

میڈرڈ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مئی2018ء) شہرہ آفاق ہسپانوی سٹار اور عالمی نمبر ایک رافیل نڈال رواں برس شیڈول کوئنز اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

رواں سال کوئنز اوپن ٹینس ٹورنامنٹ 128 سالہ تاریخ کا سب سے مشکل ٹورنامنٹ ہو گا جس میں دنیائے ٹینس کے ٹاپ 30 کھلاڑی ٹائٹل کے حصول کیلئے ایکشن میں دکھائی دیں گے۔ ایونٹ 18 سے 24 جون تک کھیلا جائے گا۔ نڈال نے اپنے بیان میں کہا کہ کوئنز اوپن میں شرکت کا اعلان کرنے پر خوشی محسوس کر رہا ہوں اور میں بہت پرجوش ہوں، کوشش ہو گی کہ عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کر کے ٹائٹل اپنے نام کروں۔

متعلقہ عنوان :