سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں آبا دنے بحریہ ٹاؤن کراچی کے خلاف درخواست دائر کردی

بحریہ ٹائون مسلسل چھ منزلہ سے زائد عمارت تعمیر کر رہا ۔ملک ریاض اور بحریہ ٹائون کا یہ اقدام سپریم کورٹ کے فیصلہ کی خلاف ورزی ہے،درخواست گذار

منگل مئی 16:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 مئی2018ء) سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈویلپرز( آبا د) نے بحریہ ٹاؤن کراچی کے خلاف درخواست دائر کردی گئی ہے ۔آباد کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سپریم کورٹ نے چھ سے زائد منزلہ عمارت بنانے پر پابندی عائد کر رکھی ہے ۔

(جاری ہے)

بحریہ ٹائون مسلسل چھ منزلہ سے زائد عمارت تعمیر کر رہا ۔

ملک ریاض اور بحریہ ٹائون کا یہ اقدام سپریم کورٹ کے فیصلہ کی خلاف ورزی ہے ۔۔توہین عدالت درخواست کی سماعت کے لئے تاریخ مقرر کرنے کی استدعا ہے ۔درخواست میں ملک ریاض احمد، علی ریاض ملک، ڈائریکٹر سندھ بلڈنگ کنٹرول آغا مسعود اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے ۔بلڈر ایسوسی ایشن نے بیرسٹر فیصل صدیقی کے توسط سے درخواست دائر کی ہے ۔